پی آئی اے طیارہ حادثہ، رپورٹ جلد پبلک کرنے کا اعلان
طیارے حادثے کی رپورٹ جلد پبلک کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا طیارہ حادثے پر چار رکنی انکوائری بورڈ تحقیقات کر رہا ہے۔ وائس اور ڈیٹا بکس ریکور ہوچکے ہیں اور وہ دونوں بکس فرانسس کی ٹیم اپنے ساتھ لے گئیں ہیں، تاہم امید ہے ایک واقعے کی رپورٹ بائیس جون تک پبلک کر دی جائے گی اور ساتھ ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی انکوائرہ رپورٹ بھی پبلک کی جائے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ پی ائی اے کے پاس ٹوٙٹل اکتیس جہاز ہیں جنہیں بیس سال تک اپریشن رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
غلام سرور کا کہنا تھا کہ ہمارہ منصوبہ اکتیس جہازوں سے پینتالیس تک لے جانا ہے۔ پی آئی اے چار سو بیاسی ارب کا مقروض تھا اور اس وقت بھی سول ایوی ایشن کو ڈھائی ارب ہفتہ نقصان اٹھانہ پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کارروائیوں پر وزیر ہوابازی نے کہا نیب خودمختار ادارہ ہے تاہم اسے پوری کابینہ کی بھی انکوائری کرنی چالیے،جنہوں نے پینتیس سالوں سے ملک کو لوٹا لے انکا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
Comments are closed on this story.